کورونا ویکسین کی خریداری کا عمل کیوں نہ شروع ہوسکا؟ وجہ سامنے آگئی

28 Apr, 2021 | 07:51 PM

Malik Sultan Awan

زاہد چوہدری: پنجاب حکومت کی سستی،  کورونا ویکسین کی خریداری التوا میں پڑ گئی، حکومت نے فنڈز فراہم کرنے کا اعلان تو کر ڈالا لیکن ویکسین کیسے خریدنی ہے تاحال طے نہیں ہوسکا ہے، بروقت ویکسین خریداری کا عمل شروع نہ ہونے سے اب ویکسین ملنا محال ہوگیا۔
 پنجاب حکومت کی سستی کے باعث کورونا ویکسین کی خریداری التوا میں پڑ گئی،  پنجاب حکومت نے کورونا ویکسین خریدنے کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز تو دے دیئے لیکن ویکسین کیسے خریدنی ہے، طے نہ ہوسکا۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے تین فرموں کو ویکسین کی درآمد کی اجازت دی ہے جن میں سے 2 کے پاس ویکسین ہی سرے سے موجود نہیں۔ ذرائع کے مطابق تیسری فرم ای جے ایم کا روسی ساختہ ویکسین سپوٹنت فائیو کی ملک میں قیمت کے تعین پر ڈریپ سے تنازعہ تاحال طے نہیں۔ یو اے ای کی ایک فرم بھی ویکسین دینے کو تیار لیکن قواعد اجازت نہیں دیتے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کا ویکسین تیار کرنے والے ممالک میں سے کسی سے براہ راست معاہدہ نہیں ہوسکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ویکسین خریداری کا عمل پنجاب نے تاخیر سے شروع کیا جس کے باعث اب مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزیدخبریں