پاکستان سپر لیگ کیلئےڈائریکٹر لانےکافیصلہ

28 Apr, 2021 | 06:32 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42:پاکستان کرکٹ بورڈ کاپاکستان سپر لیگ کیلئےالگ سےبااختیارڈائریکٹر لانےکافیصلہ کرلیا گیا,ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد اس وقت پی ایس ایل کے معاملات اور اس کی پلاننگ کےذمہ دار ہیں.

تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈنےپی ایس ایل کےمعاملات احسن انداز میں چلانےکےلئےالگ سے ڈائریکٹر لانےکا فیصلہ کرلیاہے۔بورڈکے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد اس وقت پی ایس ایل کے معاملات اور اس کی پلاننگ کےذمہ دار ہیں۔ نئےڈائریکٹر کی تعیناتی پر پی ایس ایل کی ذمہ داریاں بابرحامدسےواپس لے لی جائیں گی۔ پی ایس ایل کے بائیو سیکور ببل کی خلاف ورزیوں پر کرکٹ بورڈ کوتنقیدکاسامنا کرناپڑاتھا

 پی سی بی نےفیکٹ فائنڈنگ پینل تشکیل دیاجس نےجائزہ لینےکےبعدسفارشات پیش کیں،ذرائع کےمطابق فیکٹ فائنڈنگ پینل کی تجاویز کی روشنی میں پی ایس ایل  کیلئےالگ ڈائریکٹر لانےکافیصلہ کیا گیاہے ،پی ایس ایل ملتوی ہونےکےبعدشعبہ میڈیکل کےسربراہ ڈاکٹرسہیل سلیم پہلےہی مستعفی ہوچکے ہیں۔

 کرکٹ بورڈ ڈائریکٹر پی ایس ایل کی تلاش کےلئے اشتہار دےگا، 13 مئی تک درخواستیں جمع کرائی جا سکیں گی، پی ایس ایل کے نئے ڈائریکٹر  لیگ  کے باقی میچز کے دوران موجود ہوں گے،لیگ میچز کے دوران ہی پی سی بی حکام احسن انداز سے اختیارات نئے ڈائریکٹر کو منتقل کرنے کے خواہش مند ہیں ۔

مزیدخبریں