ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کالج پرنسپل کی تقرری کیلئے پہلی بار میرٹ فامولا نافذ

GOVT College principal policy
کیپشن: GOVT College principal policy
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو:لاہور سمیت پنجاب کےکالجزمیں پرنسپل تقرری کیلئے پہلی بار میرٹ فارمولا کا نفاذ کردیا گیا، 70 فیصد نمبرز اکیڈمکس جبکہ انٹرویوز کے 30 نمبرز مختص کر دیئے گئےہیں۔

  تفصیلات کے محکمہ ہائر ایجوکیشن  کی جانب سے  پنجاب کےکالجزمیں پرنسپل تقرری کیلئےپہلی بار میرٹ فارمولا نافذ کردیا جس  کے مطابق  پرنسپل کیلئےانتظامی و تعلیمی بنیاد پر70 اور انٹرویوز کے 30 نمبرز مختص کیے گئے ہیں ۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جاری کیے گئے فارمولا کے مطابق پرنسپل کے امیدواروں کیلئے پی ایچ ڈی کے 10 نمبرز، ایم فل کے 5 نمبرز اورسنیارٹی فہرست میں پہلے 200 اساتذہ میں نام شامل ہونے پر 8 نمبرز ملیں گے جبکہ مختلف عہدے پر کام کرنے والے اساتذہ کو 10 نمبرز ملیں گے،چیئرمین ڈیپارٹمنٹ، ایڈمیشن کمیٹی، ہوسٹل سپرنٹنڈنٹ، کنٹرولر آف امتحانات شامل، میرٹ فارمولا کے مطابق  مینجمنٹ  سکلز کے 10، لیڈر شپ کوالٹی کے10 ، سبجیکٹ نالج کے 10 نمبرز مختص کیے گئےہیں۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پرنسپل تقرری کیلئے میرٹ فارمولا کی منظوری دے دی جس کے مطابق  لاہور سمیت پنجاب کے103 کالجز میں  پرنسپلز  کی تعیناتی ہو گی،درخواستیں دینے والے اساتذہ کی سکروٹنی میرٹ فارمولا کے تحت شروع کردی گئی۔