ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گروی مکان کی رقم واپسی کے مطالبے پر نوجوان پر اندھا دھند فائرنگ

photag of incident
کیپشن: photag of incident
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری )گروی مکان کی رقم واپس مانگنے پر ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان زخمی  ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ شفیق آباد میں پیش آیا جہاں گروی مکان کی رقم واپس مانگنے پر ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا۔موٹرسائیکل سوار ملزمان رضوان اور عدیل نے ذیشان پر فائرنگ کی۔ بتایا گیا ہے کہ متاثرہ نوجوان ناشتہ لگاتا ہے، واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ملزمان کی فائرنگ کے باعث ذیشان زخمی ہو کر  گر پڑاتھا۔پولیس کے مطابق واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے  تاہم ملزمان گرفت میں نہیں آ سکے۔واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔
واضح رہے کہ اس قسم کے افسوسناک واقعات سے نہ صرف معاشرے میں خوف و ہراس پھیلتا ہے بلکہ یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ معاشرے میں عدم برداشت کا رویہ کس تیزی سے پنپ رہا ہے۔