ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ظالم نے بیوی پر چھریوں کے وار کردیئے

ظالم نے بیوی پر چھریوں کے وار کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: معاشرے کی عمارت  برداشت، اخلاقیات، رواداری  اور محبت کے ستونوں پر کھڑی ہوتی ہے اور جب یہ خصوصیات سماج سے رخصت ہوجائیں تو وہ تباہی کی طرف تیزی سے گامزن ہوجاتا ہے، بدقسمتی سے دنیا بھر میں عدم برداشت دن بدن بڑھتا جارہا ہے، یہ عدم برداشت آج ہمیں اس نہج پہ لے آیا کہ چھوٹے سے چھوٹے اختلافات پر خون بہنے لگا ۔

عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے خوفناک رحجان کی وجہ سے دنیا بھر میں تشدد قتل وغارت کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے،یوں دکھائی دیتا ہے جیسے افراد کی اکثریت کی قوت برداشت ختم ہوچکی ہے اور رواداری جیسی اعلیٰ صفت معاشرے سے عنقا ہوچکی ہے۔ ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ شالیمار کے علاقے میں پیش آیا جہاں خاوند نے بیوی کو بے دردی سے چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔

ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد روبینہ دم توڑ گئی، پولیس نے روبینہ کی لاش پوسٹمارٹم کے مردہ خانے منتقل کر دی۔ پولیس نے روبینہ کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی شروع کردی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ چند روز قبل اعجاز کے ساتھ روبینہ کا گھریلو معاملات پر جھگڑا ہوا تھا، جھگڑے کے دوران اعجاز نے روبینہ کو چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: میاں، بیوی کی گلا کٹی لاشیں، بیٹےکا چونکا دینے کا والا بیان

ماہرین نفسیات کے مطابق عدم برداشت کسی بھی جرم کی سب سے بنیادی وجہ ہے،  اگر صرف برداشت کی صلاحیت کو مضبوط کر لیا جائے تو کسی بھی معاشرے سے 90فیصد جرائم کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ یہ بات حقیقت کے بالکل قریب ہے کیونکہ ہر جرم کی داستان کے پیچھے عدم برداشت کا عنصر نمایاں نظر آتا ہے۔