کورونا کی بگڑتی صورتحال، دو ہفتوں کے مکمل لاک ڈاؤن پر غور

28 Apr, 2021 | 10:30 AM

Arslan Sheikh
Read more!

قذافی بٹ: کورونا کی بگڑتی صورتحال، دو ہفتوں کے مکمل لاک ڈاؤن پر غور شروع کردیا گیا،مکمل لاک ڈاؤن پر این سی او سی کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کورونا کی بگڑتی صورتحال پر دوہفتوں کے مکمل لاک ڈاؤن پر غور شروع کردیا گیا۔ مکمل لاک ڈاون اگلے ماہ کے پہلے ہفتے سے تجویز کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور سمیت 15 شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز زیرغور ہے۔ لاک ڈاؤن کے پیش نظر تمام سرکاری اداروں کو ہدایات بھی جاری کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق دی گئی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن عید سے پہلے لگانا ناگزیر ہے۔ لاک ڈاؤن لگائے بغیر معاملات پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔ کم سے کم دوہفتوں کا مکمل لاک ڈاؤن ہی صورتحال پرقابو پانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ 

شام 6 سےسحری تک تمام سرگرمیوں معطل؛مزیدنئی پابندیاں،نوٹیفکیشن جاری

دوسری جانب کورونا وائرس کے بڑھتے خدشہ کے پیش نظر ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی عید کی چھٹیوں میں کوئی سیر و تفریح نہیں ہو گی۔ لاہور میں 8 سے16 مئی تک تمام تفریحی و پبلک مقامات بند رہیں گے۔ عید کی چھٹیوں میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ بند رہیں گے جبکہ ایک سے دوسرے شہر میں چلنے والی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ چھٹیوں میں لوگوں کی جانب سے تاریخی مقامات کا رخ کر لیا جاتا ہے اور اسے خدشے کو مدنظر رکھتے ہوئے تاریخی مقامات جن میں مری، سوات،کلام یا ساحل سمندر بھی تاریخی مقامات کو بند رکھا جائے گا اور ان کی جانب جانے والے راستے بھی بند رکھے جائیں گئے۔ تمام ریسٹورانٹس، ہوٹلز اور شاپنگ مال بھی بند رہیں گے۔

وزارت داخلہ کے جاری کردی نوٹیفکیشن کے مطابق این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 8 سے 16 مئی تک عید کی چھٹیاں بھی اسی میں شامل ہونگی جبکہ اس دوران گھروں میں محفوظ رہنے کے لیے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا یقینی بنایا جائے۔ وزارت داخلہ نے اعلامیہ ملک بھر کے ہوم سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ افسروں کو جاری کر دیا ہے۔ 

مزیدخبریں