شام 6 سےسحری تک تمام سرگرمیوں معطل؛مزیدنئی پابندیاں،نوٹیفکیشن جاری

28 Apr, 2021 | 01:31 AM

M .SAJID .KHAN

(علی رضا)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر میں بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاک ڈاؤن کا نفاذ، شام 6 بجے سے صبح سحری تک تمام سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہو گی،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرسارہ اسلم کی جانب سے نوٹی فکیشن  جاری کردیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرسارہ اسلم نے نوٹی فکیشن جاری کردیا جو کہ 17 مئی تک نافذ العمل رہےگا،صوبہ بھر میں شام 6 بجے سے صبح سحری تک تمام سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہو گی،صوبہ بھر میں ہفتہ اور اتوار کو مکمل تعطیل ہو گی، تمام کاوروبار اور سرگرمیاں بند رہیں گی۔پٹرول پمپ،میڈیکل سٹورز، ویکسینیشن سینٹر گوشت اور سبزی کی دکانوں کو اس نوٹی فکیشن سے استشنا حاصل ہو گا۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کا کہناتھا کہ صوبہ بھر میں انڈورشادیوں اور دیگر تقریبات پر مکمل پابندی عائدہوگی،پنجاب کے وہ اضلاع جن میں کورونا وائرس پازٹیوٹی کی شرح ٪8 سے زیادہ ہےوہاں تمام انڈور اور آوٹ ڈور شادی کی تقریبات، ریسٹورینٹس اور مزارات پرمکمل پابندی عائد ہوگی،ان اضلاع میں بہاولپور، بھکر، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ،جھنگ، قصور،خانیوال، لاہور، ملتان، منڈی بہاؤالدین، اوکاڑہ، راولپنڈی، رحیم یار خان،سیالکوٹ، سرگودھا، شیخوپورہ اور وہاڑی کے اضلاع شامل ہیں۔

مزید پڑھئے: عیدالفطر پربھی لاک ڈاؤن؛پنجاب حکومت نے توسیع کردی
ٹرین سروس کل گنجائش کے70 فیصد مسافروں کے ساتھ جاری رہے گی،تمام سرکاری و نجی دفاتر کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرنے کا پابند ہو گا،صوبہ بھر کے تمام سرکاری اور نجی دفاتر کے اوقات صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک محدود ہوں گے،ہفتہ اور اتوار ( بعض اضلاع میں جمعہ اور ہفتہ ) تمام سرگرمیاں بند رہیں گی۔
ہر شہری کے لیے گھر سے باہر نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال لازم ہو گا،پنجاب بھر کے ریسٹورنٹس میں انڈور کھانے پر مکمل پابندی ہوگی،تمام تفریحی پارکس بند رہیں گے جبکہ واکنگ /جوگنگ ٹریکس کھلے رہے گے،صوبہ بھر میں تمام جم مکمل طور پر بند رہیں گے،پنجاب بھر میں تمام سینما ہالز مکمل طور پر بند رہیں گے،ہر قسم کے سپورٹس،ثقافتی تہواراور اجتماعات پر مکمل پابندی عائدہو گی۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے بتایا کہ شہر کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ ٪50 گنجائش کے ساتھ جاری رہے گی،بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں 2 دن(ہفتہ اور اتوار)مکمل طور پر بند رہے گی،عوام سے گزارش ہے کہ ماسک پہنے،بار بار ہاتھ دھونے،بلا ضرورت کسی بھی سطح کو چھونے اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے جیسے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

مزیدخبریں