وزیراعلیٰ کا ذخیرہ اندوزوں، گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن سخت کرنے کا حکم

28 Apr, 2020 | 07:43 PM

وقار نیازی

علی اکبر:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے صوبہ بھر میں ذخیرہ اندوزوں اورگراں فروشوں کیخلاف بلاتفریق کریک ڈاؤن سخت کرنے کا حکم دیاہے.
وزیر اعلی عثمان بزدار نے کابینہ کمیٹی پرائس کنٹرول کو ہدایات دی ہیں کہ صوبائی کابینہ کمیٹی پرائس کنٹرول اشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائے۔ عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیاء ضروریہ کی دستیابی میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں ہوگی.

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے انتظامی افسران کو منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو مانیٹر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اینٹی ہورڈنگ آرڈیننس 2020 کے تحت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔بابرکت مہینے میں ذخیرہ اندوزی اورناجائز منافع خوری کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں .عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے ذخیرہ اندوز مافیا کی سرکوبی ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ آفس میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت منعقد ہوا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بریفنگ کے دوران بعض ترقیاتی منصوبوں کی  تصویریں دکھا کر متعلقہ حکام کو لاجواب کردیا اور بعض منصوبوں کے ناقص معیار شدید اظہار برہمی کیا اور متعلقہ حکام سے بازپرس بھی کی.وزیراعلیٰ نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو موقع پر جا کر تحقیقات کاحکم دیا .

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ افسران خود جاکر ترقیاتی منصوبوں کا بغور جائزہ لیں،موقع پر کیا ہورہاہے.کیسے ممکن ہے کہ سڑک ایک دن بنے اور اگلے دن ٹوٹی ہوئی نظر آئے-خود ٹیمیں بھیج کر ترقیاتی منصوبوں کا خفیہ طورپر جائزہ لے رہا ہوں .سرکار کی پائی پائی کے امین ہیں،گھپلے نہیں کرنے دیں گے.متعلقہ محکمے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے بارے میں تصدیقی سر ٹیفکیٹ پیش کریں گے.

عثمان بزدار نے کہاکہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی بروقت اور معیاری تکمیل یقینی بنائی جائے.کرپشن کے بارے میں زیروٹالرنس کی پالیسی پر عمل کریں گے .جو افسر کام کرے گا اسے انعا م بھی دیں گے اورکام نہ کرنے والا بالکل برداشت نہیں .تساہل، کوتاہی اور کرپشن قطعاً برداشت نہیں کروں گا.

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی.اجلاس میں چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اربن سروسز، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی.

مزیدخبریں