چھوٹے تاجران کیلئے بڑے پیکج پر لاہور چیمبر کا ردعمل

28 Apr, 2020 | 06:26 PM

Arslan Sheikh

( شہزاد خان ابدالی ) صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ کہتےچھوٹےتاجران کیلئے حکومتی اعلان کردہ پیکج خوش آئند ہے، مگر حکومت ایک سال کیلئے پراپرٹی ٹیکس، انکم ٹیکس مالکان کو معاف کرے، پراپرٹی ٹیکس اور انکم ٹیکس ایک سال کیلئے ختم ہونے سے تاجران کے کرائے کم ہوسکیں گے۔

تاجر تنظیموں اور لاہور چیمبرکے مطالبات پر حکومت نے چھوٹے تاجران اور چھوٹی صنعتوں کیلئے 75 بلین روپے کے پیکج کا اعلان کردیا۔ صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ نے چھوٹے تاجران کیلئے اعلان کردہ حکومتی پیکج کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

عرفان اقبال شیخ کہتے ہیں حکومت چھوٹے تاجران کے مئی، جون، جولائی کے بل ادا کرے گی۔ 34 لاکھ کمرشل کنکشن اور چار لاکھ چھوٹی صنعتوں کو فائدہ ہوگا جو کہ خوش آئند امر ہے۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا کہ 40 سے 60 لاکھ افراد کو 12 ہزار روپے کی فراہمی اور بلاسود قرض کی فراہمی کا عمل بھی خوش آئند ہے۔ خالد پرویز نے کہا کہ حکومت ایک سال کیلئے پراپرٹی ٹیکس اورانکم ٹیکس بھی ختم کرے تاکہ پراپرٹی مالکان تاجران کے کرائے 50 فیصد کم یا ختم کرسکیں۔

عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومتیں پیکج کے تحت ریلیف جلد ازجلد تاجران وعوام تک پہنچائیں تاکہ بزنس کمیونٹی اور ڈیلی ویجز ملازمین کی معاشی پریشانیاں دور ہوسکیں۔

یادرہےکہ 24 مارچ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے جاری   لاک ڈاؤن میں پنجاب حکومت نے 9 مئی تک توسیع کردی، لاہور میں آج لاک ڈاؤن کا45 واں روز ہے،  تمام  شاپنگ مالز، مارکیٹیں، تعلیمی ادارے، سینما گھر، شادی ہالز،  سیاحتی مقامات اور پارکس بند ہیں.

ترجمان کے مطابق پنجاب سے کورونا وائرس کے 204 نئے کیس سامنے آنے سے تعداد 5 ہزار 730 ہو گئی ہے۔عام شہروں میں سب سے زیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 1384 کنفرم مریض ہیں۔ کورونا وائرس سے اب تک 95 اموات ہوئی ہیں جبکہ 1 ہزار 183 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، 45 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

اب تک کل 71ہزار 726 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ میو ہسپتال میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 210 ، ایکسپو میں 304 ، پی کے ایل آئی میں 38، سروسز میں 42 ، جناح میں 24، جنرل میں 9 ، گنگارام میں 10 ، مزنگ ٹیچنگ ہسپتال میں 19، اور چلڈرن ہسپتال میں 8مریض زیر علاج ہیں۔ 

مزیدخبریں