( شاہد ندیم ) لیسکو میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہونیوالے چار ہزار دو سو تیئس ملازمین کو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
مذکورہ ملازمین دیگر تقسیم کار کمپنیوں کی طرح لیسکو میں بھی کنٹریکٹ ملازمین مختلف کیڈرز میں گزشتہ چار سال سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ جن کی مستقلی کے لئے چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ سمیت دیگر کمپنیوں کے سربراہان نے بھرپور طریقے سے اپنا کردار ادا کیا۔
لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ نے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو ان کی مستقلی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگوں نے کمپنی کی ترقی میں بھرپور طریقے سے اپنا کردار ادا کیا ہے۔
چیف لیسکو نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ مستقل ہونے کے بعد اب آپ لوگ پہلے سے ذیادہ جانفشانی کے ساتھ اپنا کام کریں گے اور اس کمپنی کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن رکھیں۔