وزیر اعلیٰ پنجاب نے کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

28 Apr, 2020 | 01:48 PM

Azhar Thiraj

قیصر کھوکھر : وزیراعلی پنجاب نے 30اپریل کو 11بجے پنجاب کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔کابینہ اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔


صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سول افسروں کو سرکاری زمین الاٹ کرنے اورایل ڈی اےکے دائرہ کار میں پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم میں ترمیم کا ایجنڈا شامل کیا گیا ہے جبکہ ایل ڈی اے نیڈ رولز 2019میں ترمیم بھی ایجنڈا کا حصہ ہے۔ صوبائی محتسب اور خاتون محتسب کے کنٹریکٹ میں توسیع اورسالانہ ترقیاتی پروگرام پر بھی کابینہ اجلاس میں بحث ہوگی ۔اجلاس میں گندم کی خریداری پر سیکرٹری خوراک جبکہ کورونا کی صورتحال پر سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔اجلاس میں ملتان کو ریجنل ہیلتھ کئیر پورٹ فولیو بنانے کا فیصلہ بھی کیاجائے گا۔


 یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر کورونا وباء سے نمٹنے سے متعلق قائم کابینہ کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا  جس میں کورونا وباء کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران کیے جانے والے اقدامات پر بھی غورکیا گیا جبکہ مساجدکیلئے جاری 20نکاتی اعلامیہ پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا.اجلاس میں کورونا وباء سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی غورکیا گیا اور ٹیسٹنگ کی سہولت بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنے کا فیصلہ , صوبے کے عوام کی سہولت کیلئے ٹیسٹنگ میں اضافہ کریں گے۔

صوبائی وزیر قانون نے اجلاس میں بتایا کہ ماہرین پر مشتمل ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا۔کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے شہری گھروں میں رہیں۔  انہوں نے بتایا کہ بلاضرورت باہر نکلنے سے گریز کیا جائے۔ پنجاب حکومت کے اقدامات صوبے کے عوام کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے ہیں۔کورونا متاثرہ مریضوں کو معیاری کھانے کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھانے کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ جبکہ کھانے میں نیوٹریشن ویلیوزکا خیال رکھا جائے گا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ پنجاب میں اب تک کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5640ہے۔

مزیدخبریں