آئی ٹی ٹیچرز کیلئے خوشخبری

28 Apr, 2020 | 01:26 PM

M .SAJID .KHAN

(جنیدریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر کے ایجوکیشن اتھارٹیز کو آئی ٹی ٹیچرز کی غیرتدریسی کاموں پر ڈیوٹیاں لگانے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ٹی اساتذہ کی گندم خریداری مراکز پر ڈیوٹیوں کا معاملہ پر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے آئی ٹی اساتذہ سے غیر تدریسی ڈیوٹیز پر نہ لگانے کی ہدایات جاری کردیں۔سیکرٹری سکولز پنجاب نے صوبہ بھر کے سی ای اوز کو آئی ٹی ٹیچرز سے غیرتدریسی کام نہ لینے کے حوالے سے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔ پنجاب ٹیچرزیونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ آئی ٹی اساتذہ کی گندم خریداری مراکز پر ڈیوٹیاں ڈپٹی کمشنرز لگاتے ہیں لہذا انہیں روکا جائے ۔

پنجاب آئی ٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر عقیل آزاد کا کہنا ہے کہ آئی ٹی اساتذہ کی غیر تدریسی ڈیوٹیوں نہ لگانے کے لیٹرز پہلے بھی جاری ہوئے لیکن ان پر عمل درآمد نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب آئی ٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن نے گندم خریداری مراکز پر آئی ٹی اساتذہ کی جانب سے  ڈیوٹیاں دینے سے انکار کرنے پر محکمہ کی طرف سے کی گئی جانے والی انضباطی کارروائیاں کرنے کی پرزور مذمت کی تھی۔

چیئرمین پنجاب آٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن عقیل آزاد کا کہنا تھا کہ محکمانہ احکامات کے باوجود آئی ٹی اساتذہ کو گندم خریداری مراکز پر تعینات کرنا خلاف قانون ہے، انھوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر تعلیم اور صوبائی وزیر خوراک پنجاب سے اس جابرانہ طرزعمل کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ وہ آئی ٹی اساتذہ کے ساتھ ظلم و زیادتی کی شدید مذمت کرتے ہیں، آئی ٹی اساتذہ محکمانہ احکامات کے برعکس گندم خریداری مراکز پر  ڈیوٹیاں مت لگائی جائیں،انکا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اساتذہ سے غیر نصابی کام لینے پر پہلے سے پابندی عائد کررکھی ہے۔

 محکمہ سکول ایجوکیشن نے کمپیوٹرٹیچرز کی باردانہ تقسیم اورگندم خریداری مراکز میں  ڈیوٹیاں لگائیں تھی،گورنمنٹ سکولز ایسوسی ایشن آف کمپیوٹرٹیچرزنے بھی اس معاملہ پر وزیراعظم پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

علاوہ ازیں اساتذہ  کی مساجد میں ڈیوٹیاں بھی لگائیں گئیں ہیں۔ حکومتی احکامات پر عمل درآمد کروانے کے لئے اساتذہ مساجد کی نگرانی کریں گے اساتذہ حکومت کی جانب سے سے جاری کردہ نماز کی ادائیگی کے لئے ایس اوپیز کا جائزہ لیں گے۔جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا تھاکہ   اساتذہ کی مساجد پر ڈیوٹیوں سے مسائل پیدا ہوں گے، ماہ رمضان میں اساتذہ کو گھروں سے دور مساجد کی نگرانی کے لئے تعینات کرنا سراسر زیادتی ہے۔

جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین مساجد میں اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگانا انتہائی ضروری ہے توگھروں کے قریب مقامی مساجد یا یونین کونسل میں لگائی جائیں۔

مزیدخبریں