ٹک ٹاک سے لاکھوں روپے کمانے والے نوجوان

28 Apr, 2020 | 12:21 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42 :کھیل کھیل میں ہی نو جوان لاکھوں میں کھیلنے لگے،دکان،بھٹو ں سے نکل سٹار بن گئے۔

جی ہاں ٹک ٹاک نامی ایپلی کیشن نے شوبز ستاروں،سیاستدانوں کی اجارہ داری ختم کردی ہے،اب شہرت صرف ان کا ہی حق نہیں ہے عام آدمی بھی اپنے آپ کو سٹار بنا سکتا ہے۔

ٹک ٹاک نے کچھ ایسے باصلاحیت لوگوں کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے، جنہیں بصورت دیگر شاید کوئی چانس بھی نہ دیتا۔ شہرت پانے کے بعد یہ لوگ ٹک ٹاک پر مختلف برانڈز کی تشہیر کرکے کتنا پیسہ کما رہے ہیں؟ خود انہی لوگوں نے اس سوال کا ایسا جواب دے دیا ہے کہ سن کر یقین کرنامشکل ہو جائے۔ اریکا حق، مجتبیٰ لاکھانی، ایمن زمان، شیری بٹ اور مشعل بٹ نامی یہ پاکستان کے ٹاپ ٹک ٹاکر  نجی ٹی وی  پروگرام میں شریک ہوئے اور ٹک ٹاک کے ذریعے اپنی آمدنی کے متعلق بتایا۔

اریکا حق نے بتایا کہ وہ ٹک ٹاک سے ماہانہ دو لاکھ سے زائد رقم کما لیتی ہیں۔ مجتبیٰ لاکھانی اور ایمن زمان نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں ایک موبائل کمپنی کی تشہیری مہم چلائی جس کے انہیں 1لاکھ 60ہزار روپے ملے۔ شیری بٹ اور مشعل بٹ، جو بہن بھائی ہیں، نے بتایا کہ وہ ٹک ٹاک سے ماہانہ 4لاکھ سے زائد رقم کما لیتے ہیں۔

بھٹہ خشت پر کام کرنے والے دو مزدوروں  کو بھی ٹک ٹاک نے سٹار بنادیا۔ ٹک ٹاک کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والے یہ بھٹہ مزدور  اب خاطرخواہ رقم بھی کما رہے ہیں۔  ان مزدوروں کے نام نصیر بلوچ اور ’پیچھے والا‘ ہیں۔ ان کی ویڈیوز میں اس دوسرے شخص کو ’پیچھے والا‘ ہی کہا جاتا ہے چنانچہ آپ بھی اسے پیچھے والا ہی کہیں۔

ٹک ٹاک پر اب تک ان کو 21لاکھ سے زائد لوگ فالو کر چکے ہیں اور ان کی ویڈیوز پر 7کروڑ سے زائد لائیکس آ چکے ہیں۔اب وہ ٹک ٹاک پر مختلف برانڈز کی مصنوعات کی تشہیر بھی کر رہے ہیں اور اس سے آمدنی کما رہے ہیں۔ اگر آپ میں بھی کوئی صلاحیت ہے، تو دیر کس بات کی۔ فون اٹھائیے، شہرت اور پیسہ آپ کا منتظر ہے۔

مزیدخبریں