ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری نرخنامے آویزاں نہ کرنیوالے دکانداروں کی شامت آگئی

سرکاری نرخنامے آویزاں نہ کرنیوالے دکانداروں کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) دکانوں پر سرکاری نرخنامے آویزاں نہ کرنیوالے دکانداروں کی شامت آگئی، چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے ایسی دکانیں سیل کرنے کا حکم دیدیا، چیف سیکرٹری نے سول سیکرٹریٹ میں پرائس کنٹرول سیل قائم کر نے کا  بھی حکم دے دیا۔   

چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں انتظامی افسران کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شوکت علی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا، کمشنر لاہور سیف انجم اور محکموں کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز نے شرکت کی جبکہ ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

چیف سیکرٹری نے افسران کیلئے پالیسی گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی افسر کو ٹرانسفر نہیں کیا جائے گا لیکن ناقص کارکردگی اور کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔

چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ تمام سول اور پولیس افسران حکومتی ایجنڈے پر عملدر آمد کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کریں، چیف سیکرٹری نے سول سیکرٹریٹ میں پرائس کنٹرول سیل قائم کرنے کا حکم دیا اور اقدامات کی نگرانی خود کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ دکانوں پر سرکاری نرخنامے لازمی آویزاں کروائیں، جو دکاندار عمل نہ کرے اسکی دکان کو سیل کر دیا جائے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب  سردار عثمان بزدار نے بھی ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف بلاتفریق کریک ڈاؤن  کرنےکا حکم دیدیا، انہوں نے کہا کہ اشیاء ضروریہ کی دستیابی میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کروں گا، منافع خوری کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، عوام کو ریلیف دینے کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے  ہدایت کی کہ اینٹی ہورڈنگ آرڈیننس 2020 کے تحت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لیا جائے،کابینہ کمیٹی پرائس کنٹرول اشیاء ضروریہ  کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائے،انتظامی افسران منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو مانیٹر کریں، رمضان المبارک میں گرانفروشی پر بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer