( زین مدنی ) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی حالیہ ٹی وی چینلز پر چلنے والے بیانات اور ان سے منسوب باتوں پر کئی فنکار ان کی حمایت میں بول پڑے ہیں۔
اس سلسلے میں شوبز انڈسٹری کے نامور فنکاروں عمران عباس، حمزہ علی عباسی، اعجاز اسلم، عمائمہ ملک، بلال قریشی، فیروزخان، دانش تیمور اور دیگر نے مولانا طارق جمیل کے ساتھ کھینچی ہوئی اپنی تصاویر کو سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپ لوڈ کیا اور ان کے بارے میں اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔
سبھی کا کہنا تھا کہ مولانا طارق جمیل بالکل ٹھیک کہہ رہیں ہیں اور ان کی مخالفت کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ فنکاروں کا کہنا تھا کہ مولانا طارق جمیل ملک کے جید عالم دین ہیں ان کے بارے میں بلاوجہ باتیں کرنا بند کریں وہ دین کو جانتے ہیں سمجھتے ہیں اور اس پر عمل پیرا ہونے کو کہتے ہیں۔ ایسے عالم کے حوالے سے بلاوجہ باتیں کرنا بند کی جائیں۔
Maulana Tariq Jameel Saahib is a good man, may Allah bless him in this life and the next. #molanaTariqJameel
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) April 26, 2020
- A man of strength. #WeAreSorryMaulana pic.twitter.com/UUlEE6e04G
— Feroze Khan (@ferozekhaan) April 26, 2020
طارق جمیل we are sorry pic.twitter.com/AQmhS6qbMT
— HUMAIMA MALICK (@HumaimaMalick) April 25, 2020
یادرہے عالم دین مولانا طارق جمیل اس وقت تنقید کی زد میں آئے جب وزیراعظم عمران خان کے کورونا ریلیف فنڈ کے لائیو ٹیلی تھون کے دوران انھیں خصوصی دعا کے لیے بلایا گیا تھا۔ ’احساس ٹرانسمیشن‘ کے دوران مولانا طارق جمیل نے اپنی دعا سے قبل وہ وجوہات بیان کیں جو ان کے خیال میں ’خدا کی ناراضی‘ کا باعث ہو سکتی ہیں۔ مولانا کے اس بیان پر متعدد صحافیوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ان سے ان کے بیان کی وضاحت طلب کی۔ مولانا طارق جمیل نے نجی ٹیلی ویژن کے شو میں آکر صحافی سمیت میڈیا میں کام کرنے والے تمام افراد سے غیر مشروط معافی مانگی۔