گلوکار علی ظفر کی بیوی اپنے شوہرکا دفاع کرنے میدان میں آگئی

28 Apr, 2019 | 09:45 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( جمال الدین ) میشا شفیع کے جھوٹ کی دوکان ہمیشہ کیلئے بند کرا کر چھوڑیں گے، گلوکار و اداکار علی ظفر کی بیوی عائشہ بھی میدان میں آگئی، اپنے ٹویٹر بیان میں عائشہ نے کہا ہے مجھے اور میرے خاندان کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس جھوٹی عورت کو معاف نہیں کروں گی۔

اپنے ٹویٹر بیان میں عائشہ نے کہا ہے میشا شفیع کو اس کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ اگر علی ظفر نے میشا شفیع کو معاف بھی کر دیا تو بھی میں معاف نہیں کرونگی، میں اپنے شوہر کی ساکھ کو تباہ ہوتے نہیں دیکھ سکتی۔

علی ظفر کا اپنے ٹویٹر میں کہنا ہے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ کرنے پر میشا شفیع کے خلاف میں نے ایف آئی اے کو درخواست دے دی ہے۔ میشا شفیع پر سائبر کرائمز ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج ہو گی۔ میشا شفیع عدالت میں کیس کا سامنے کرنے سے بھاگ رہی ہے اور سوشل میڈیا پر جھوٹے الزامات لگا کر سب کو دھوکہ دینا چاہتی ہے۔

مزیدخبریں