( سعود بٹ ) گورنر ہاؤس میں سہولیات کا فقدان، شہریوں نے پانی کی عدم دستیابی کے باعث فوارے کا سہارا لے لیا، مرکزی عمارت کھولنے کا مطالبہ کردیا۔
گورنر ہاؤس کو عام شہریوں کے لئے کھلے چھ ماہ سے زائد گزر جانے کے باوجود سہولیات کی فراہمی یقینی نہ بنائی جا سکی۔ فیصل آباد سے آئے شہری گورنر ہاؤس کے فوارے سے ہی پانی پی کر گزارہ کرنے لگے۔ انکا کہنا تھا کہ فیصل آباد سے گورنر ہاؤس دیکھنے آئے مگر پانی نہ ہونے پر فوارے سے گزارا کیا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں موجود بوٹانک گارڈن کا بھی خیال نہیں رکھا گیا۔
پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ بہت دور سے گورنر ہاؤس کو دیکھنے آئے۔ لان تو خوبصورت ہیں مگر مرکزی عمارت میں داخلہ نہ ملنے سے مایوسی ہوئی۔
شہریوں نے موقف اختیار کیا کہ بڑھتی گرمی کے باعث گورنر ہاؤس میں پانی کی سہولیات اور سیر و تفریح کیلئے سائے کا انتظام بھی کیا جائے۔