ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی اہم شاہراہ پر چنگ چی رکشوں کا داخلہ بند

لاہور کی اہم شاہراہ پر چنگ چی رکشوں کا داخلہ بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) مال روڈ، فیروز پور روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ کے بعد کینال روڈ پر بھی چنگ چی رکشوں  کا داخلہ بند کردیا گیا، ٹریفک پولیس کی طرف سے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق دو ماہ تک آگاہی دینے کے بعد باقاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور موٹر سائیکل رکشوں کو کینال روڈ کی سروس روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، موٹرسائیکل رکشہ اب ریلوے سٹیشن سے مغلپورہ براستہ صدر کینٹ روڈ استعمال کر سکیں گے، جبکہ آگاہی دینےاور کینال روڈ پر داخلہ روکنے کیلئے مختلف مقامات پر بیرئیرز اور آگاہی بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔

سی ٹی او لیاقت علی ملک کا کہنا ہے کہ کینال روڈ پر داخلہ بند ہونے سے ٹریفک میں بہتری آئی ہے، چنگ چی رکشہ ڈرائیورز کی اکثریت کے پاس کاغذات اور ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں ہیں، رکشہ ڈرائیورز کی اکثریت 18سال سے کم عمر بچوں کی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer