(فاران یامین) دنیا ڈیجیٹلائز ہوگئی ہے، تو بچے بھی بڑوں کو دیکھا دیکھی موبائل اور لیپ ٹاپ میں مصروف رہتے ہیں، ایکسپو سنٹرمیں جاری گیارہ روزہ بگ بیڈ وولف نے بچوں کیلئے ڈیجیٹل کتاب متعارف کروادی۔
یہ ایسی کتاب ہے جس کو والدین اینڈرائیڈ فون پر کھول سکتے ہیں، پھر بچے اس کتاب میں موجود سٹوری کو دیکھ بھی سکیں گے، سن بھی سکیں گے اور اس سے ان کی سیکھنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔
کتاب میلے میں جہاں کتب بینی کے شوقین افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی وہیں، معروف کرکٹر اعزاز چیمہ بھی اپنی فیملی کے ہمراہ آئے اور مختلف کتابیں خریدیں۔
کتابوں کے شوقین افراد کہتے ہیں کہ جتنی بھی جدت آجائے کتاب کی اہمیت کسی دور میں ختم نہیں ہوسکتی۔
شہریوں کا کہنا تھاکہ مہنگائی کے اس دور میں نئی کتابیں خرید کر پڑھنا اگرچہ مہنگا شوق ہے مگر یہاں لگے سٹالز کسی نعمت سے کم نہیں۔