بچوں کے ساتھ زیادتی کیسز کی روک تھام کیلئے پولیس کو سپیشل ٹریننگ کروانے کا فیصلہ

28 Apr, 2018 | 07:15 PM

رانا جبران
Read more!

علی ساہی: لاہور سمیت پنجاب میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے ہوئے کیسز، تفتیش کا معیار بہتر بنانے کے لیے پولیس افسران کو سپیشل ٹریننگ کروانے کا فیصلہ۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق پنجاب میں معصوم بچے اور بچیوں کیساتھ زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد سپیشل ٹریننگ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق مسعود یاسین کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی سے لیکر اے ایس آئی کے عہدے تک کے افسران کو کورس کروائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  بچوں کے ساتھ ظلم و زیادتی میں لاہور کا پہلا نمبر

 کورس 7 مئی کو اسلام آباد نیشنل پولیس اکیڈمی میں ہونگے۔ کورس کرنے والوں میں 2 ڈی ایس پیز، 13 انسپکٹرز، 2 سب انسپکٹرز اور 3 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز شامل ہیں۔

پڑھنا مت بھولئے: اولاد پیدا نہ کرنا جرم، شوہر کے تشدد سے بیوی ذہنی توازن کھو بیٹھی

 کورس میں بچوں کیساتھ زیادتی کے کیسز کی چلان تیار کرنے اور ملزمان کی تفتیش کے حوالے سے ٹریننگ دی جائے گی۔ ٹریننگ کا شیڈول پنجاب کے تمام ار پی اوز اور ڈی پی اوز کو بھجوا دیا گیا۔

مزیدخبریں