عثمان خان: پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ تیسرے روز میں داخل، لاہور سمیت پنجاب بھر کے لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے دفاتر کی تالہ بندی، سائلین خوار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے فتح جھنگ میں اراضی ریکارڈ سنٹر میں چھاپہ مارنے اور کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کیلئے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا تیسرے روز بھی احتجاج جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اب نہ روک نہ ٹوک ،شکار کے شوقین ہوجائیں تیار
ملازمین کا کہنا ہے کہ 12سال سے زائد عرصہ ہوگیا۔ حکومت کی جانب سے ابھی تک مستقل نہیں کیا گیا جبکہ صوبائی حکومت کے کسان پیکیج میں اضافی ڈیوٹی کرنے کے بقایاجات بھی ابھی تک نہیں دئیے گئے اور نا ہی کوئی سروس سٹرکچر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مستقبل خطرے میں ،سرکاری سکولوں میں ’’بڑی‘‘ قلت پیدا ہوگئی
واضح رہے کہ مطالبات کی منظوری تک دفاتر کی تالہ بندی جاری رہے گی۔دوسری جانب دفاتر بند ہونے سے دور دراز سے آئے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔