ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وائلڈ لائف کی جانب سے شکاریوں کے لیے خوشخبری

وائلڈ لائف کی جانب سے شکاریوں کے لیے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فضہ نور:محکمہ جنگلی حیات و پارکس کے زیر اہتمام کیپیسٹی بلڈنگ آف ریسرچ اینڈ ٹریننگ ان وائلڈ لائف ڈسپلن پراجیکٹ ورکشاپ کا اہتمام،شکاریوں کو شکار کے مواقع اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وائلڈ لائف و پارکس ہیڈ کوارٹر ساندہ میں ہونے والی ورکشاپ میں  ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ہیڈ کوارٹر ز محمد نعیم بھٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹر عامر مسعود، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ گٹ والہ مظہر امتیاز، ڈپٹی ڈائریکٹر رائے زاہد علی ، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخ زاہد اقبال اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:مستقبل خطرے میں ،سرکاری سکولوں میں ’’بڑی‘‘ قلت پیدا ہوگئی 

 ڈی جی وائلڈ لائف خالد عیاض خان کا کہنا تھا کہ قانونی شکاریوں کو شکار کے مواقع اور سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔اس کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے افسران کو ہدایات دیں کہ قانونی شکاری غیر قانونی شکار یوں کی نشاندہی کر کے قومی و اخلاقی فرض ادا کریں اور محکمہ کا ہاتھ بٹائیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:سائیکل پر پاکستان کی سیر کرنے والے کا سفر اختتام پذیر ہو گیا 

 واضح رہے کہ جنگلی حیات کی آبادی کو محفوظ بنانے کیلئے خصوصی چھاپہ مار سکواڈ تشکیل دیدیئے گئے ہیں۔صرف لائسنس یافتہ ڈیلرز ہی مصنوعی ماحول میں افزائش شدہ ملکی و غیر ملکی جانوروں اور پرندوں کی خرید و فروخت کر سکتے ہیں۔