ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈرائیورز ہوجائیں ہوشیار خبردار!! کہیں ایسا نہ ہو کہ عدالت کے چکر کاٹنے پڑ جائیں

ڈرائیورز ہوجائیں ہوشیار خبردار!! کہیں ایسا نہ ہو کہ عدالت کے چکر کاٹنے پڑ جائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) سٹی ٹریفک پولیس نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی کمرشل اور ہیوی ٹریفک کے خلاف چار روزہ گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کرلیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔تحریک انصاف کا کل مینار پاکستان پر جلسہ، کپتان کی تقریر کےنکات سامنے آگئے

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب فاروق مظہر نے تمام ڈی پی اوز اور چیف ٹریفک آفیسرز  کمرشل اور ہیوی ٹریفک کے خلاف چار روزہ گرینڈ آپریشن کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں کارروائی یکم مئی تک جاری رہے گی، تیز رفتاری، خطرناک ڈرائیونگ اور غیرذمہ درانہ ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں تاکہ حادثات کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کی جاسکے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔تحریک انصاف نے مینار پاکستان جلسے کیلئے نیا پنجابی گانا ریلیز کر دیا

پنجاب بھر کے ٹریفک افسروں کو مراسلے کے ساتھ کارکردگی کا پرفارمہ بھی جاری کردیا گیا۔ تمام افسران کی جانے والی کارروائیوں کے بارے میں ٹریفک ہیڈ کوارٹرز کے دفتر میں بذریعہ فون بھی اطلاع دیں گے۔ صوبہ بھر کے ٹریفک افسران 2 مئی کو صبح 8 بجے تک کارکردگی رپورٹس بھجوائیں گے۔