مستقبل خطرے میں ،سرکاری سکولوں میں ’’بڑی‘‘ قلت پیدا ہوگئی

28 Apr, 2018 | 03:24 PM

احمد علی کیف

جنید ریاض: پین این جی او کے تحت دیئےگئے شہر کے 31 سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی قلت پیدا ہوگئی،80 سے زائد بچوں کیلئے صرف 1 ٹیچر، آل ٹیچرزایسوسی ایشن کے صدر اسحاق کمیانہ کہتے ہیں پین کی تنخواہیں کم ہونے کی وجہ سے اساتذہ نوکری چھوڑ دیتے ہیں،حکومت سکول این جی اوز کے حوالے کرنے سے پہلے مکمل جانچ پڑتال کرے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پین این جی او کو دیئے گئے شہر کے 31 سرکاری سکولوں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔ پین تحت دیئے گئے سکولوں میں اساتذہ کی قلت پیدا ہوگئی۔80 سے زائد بچوں کو صرف 1 ٹیچر پڑھا رہا ہے ۔

آل ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر اسحاق کمیانہ کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گوپال نگر میں پین کی جانب سے صرف ایک ٹیچر تعینات ہے۔پین اپنے ٹیچرز کو صرف 6 ہزار روپے ماہانہ دیتا ہے۔ تنخواہیں کم ہونے کی وجہ سے ہر مہینے اساتذہ سکول چھوڑ جاتےہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سائیکل پر پاکستان کی سیر کرنے والے کا سفر اختتام پذیر ہو گیا 

 اسحاق کمیانہ نے مطالبہ کیا کہ پین انتظامیہ مستقل اساتذہ تعینات کرے۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ سکول این جی اوز کے حوالے کرنے سے پہلے مکمل جانچ پڑتال کرے۔ دوسری جانب پین این جی او کی ایچ آر مینجر ثروت کا کہنا تھا کہ اساتذہ کو اب اچھی مراعات پر رکھا جارہا ہے۔

مزیدخبریں