صرات نقوی:سائیکل پر پاکستان بھر کی سیر کرنے والا عبدالرحمن پالوا آج 3 بجے والٹن ریلوے سٹیشن پر اپنا سفر ختم کرے گا،عبدالرحمن پالوا نے 25 اکتوبر 2017کو سفر کا آغاز کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق والٹن ریلوے سٹیشن کے رہائشی عبدالرحمن پالوا 6 ماہ میں 21 ہزار 650کلو میٹر سائیکل چلا کر آج 3 بجے اپنے شروع کئے ہوئے سفر کو والٹن ریلوے سٹیشن پہنچ کرختم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:معمولی تلخ کلامی پر کھلاڑی کا بازو توڑ دیا
عبدالرحمن پلوا کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان، کے پی کے، سندھ اور پنجاب کا سائیکل پر سفر کیا ہے۔ کافی مشکلات بھی پیش آئی لیکن اسے فخر ہے کہ پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور انڈیا کے سنتوش نامی لڑکے کا ریکارڈ توڑا ہے۔ عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ آج وہ اپنے دوستوں اور گھر والوں سے ملے گا۔ انہوں نے 6 مہینوں میں یہ ریکارڈ قائم کیا ہے۔