تحریک انصاف کا آج مینار پاکستان پر جلسہ، کپتان کی تقریر کےنکات سامنے آگئے

29 Apr, 2018 | 10:23 PM

(سٹی42) پاکستان تحریک انصاف آج مینار پاکستان پر جلسہ کرے گی، جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، کھلاڑیوں کا لہو گرمانے کیلئے گانا بھی تیار کرلیا گیا، جلسے کے دوران کپتان کیا کیا باتیں کریں گے، تقریر کے اہم نکات بھی سامنے آگئے ہیں۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔تحریک انصاف نے مینار پاکستان جلسے کیلئے نیا پنجابی گانا ریلیز کر دیا
 
پارٹی ذرائع کے مطابق مینار پاکستان میں کل ہونے والے جلسے میں تحریک انصاف کے نئے پاکستان میں کیا ہوگا، سب کپتان کی تقریر کا حصہ ہوگا۔ عمران خان کی تقریر کے اہم نکات حسب ذیل ہیں۔

(1) عمران خان مینار پاکستان کی تاریخی حیثیت سے اپنے خطاب کاآغاز کریں گے، قوم کے سامنے پارٹی کا انتخابی منشور رکھیں گے۔

 (2) کپتان مینار پاکستان جلسہ سے تحریک انصاف کی انتخابی مہم کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

(3) کپتان کرپشن، کرپٹ حکمرانوں کے خلاف اپنی جدوجہد بھی بیان کریں گے جبکہ قوم کو اپنی پارٹی کا مکمل لائحہ دیں گے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔  نوجوانوں کے لئے روزگار ،  کرپشن کے خاتمے۔۔۔ کپتان کل  مینار پاکستان جلسےمیں کیا اہم اعلانات کریں گے؟جانیئے

مزیدخبریں