تحریک انصاف نے مینار پاکستان جلسے کیلئے نیا پنجابی گانا ریلیز کر دیا

28 Apr, 2018 | 11:44 AM

(سٹی 42) تحریک انصاف نے مینار پاکستان جلسے  میں کھلاڑیوں کا لہو گرمانے کیلئے  پنجابی گانا ریلیز کر دیا، گانے کے بول ہیں، تبدیلی آن والی ہے، خوشحالی چھان والی اے، لیڈر ساڈا خان اے۔ پاکستان دی شان اے شان اے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔عمران خان نےالیکشن مہم کی کامیابی کو مینارپاکستان جلسے سے مشروط کر دیا

تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے پنجابی گانے کو عفی خان نے گایا ہے۔ گانے میں پی ٹی آئی اے کے پرانے مینار پاکستان اور دیگر شہروں میں جلسے کے ویڈیو شاٹس شامل کئے گئے ہیں۔گانے میں کپتان کے ساؤنڈ بائٹس۔ ا بھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، دی گئی ہے۔گانے میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی پارٹی کو ہدف کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کپتان نے 29 اپریل کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کر رکھاہے، جلسے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں، کرسیاں لگ گئیں ہیں، لاہور کی اہم شاہراہوں پارٹی پرچموں کی بہار آگئی ہے، کپتان جلسے میں اہم اعلانات کریں گے۔

تفصیل جاننے کیلئے یہ خبر پڑھیں۔۔۔  نوجوانوں کے لئے روزگار ،  کرپشن کے خاتمے۔۔۔ کپتان کل جلسےمیں کیا اہم اعلانات کریں گے؟جانیئے

مزیدخبریں