ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اضافی فیسیں ہڑپنے والے پرائیوٹ سکول مالکان کی شامت آگئی

اضافی فیسیں ہڑپنے والے پرائیوٹ سکول مالکان کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پرائیوٹ سکولوں کی فیسوں میں اضافے کا معاملہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے عدالتی احکامات پر 50 ٹیمیں تشکیل دے دی، ڈی ای او ملک احسان کہتے ہیں  کہ سکولوں کے باہر فلیکسسز آویزاں نہ کرنے، اضافی فیسیں والدین کو واپس نہ کرنے پر 20 ہزار روپے یومیہ جرمانہ کیا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔کاسمو کلب کی چھت گر گئی، کئی گھروں میں صف ماتم بچھ گئی

ڈی ای او ملک احسان کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ سکولوں کو عدالتی فیصلے کے بعد والدین کو اضافی فیسیں واپس کرنا ہوں گی۔ ٹیموں میں ڈی ای او سمیت 34 زونل ہیڈزاور 10 ڈپٹی ڈ اوشامل ہیں۔ اضافی فیسوں کی وصولی پر ملک احسان کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کے مطابق اضافی فیسیں بھی سکول انتظامیہ کو ہر صورت واپس کرنا ہوں گی۔