نیتن یاہو نے نیویارک میں قیام مختصر کر دیا، آج ہی واپس جا رہے ہیں

27 Sep, 2024 | 11:20 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  نیتن یاہو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کے بعد جلد اسرائیل واپس جا رہے ہیں۔ 
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے بتایا ہے  کہ وہ جنوبی بیروت  پر اسرائیلی حملے کے بعد نیویارک کا اپنا دورہ مختصر کر  رہے ہیں۔ وہ آج جمعہ کو  ہی  اسرائیل واپس روانہ ہوں گے۔

نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ اسرائیل جنگ بندی کے بین الاقوامی مطالبات کے درمیان حزب اللہ کے عسکریت پسندوں کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔

انہوں نے جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران کہا، "اسرائیل تقریباً ایک سال سے اس ناقابل برداشت صورتحال کو برداشت کر رہا ہے۔ ٹھیک ہے، میں آج یہاں یہ کہنے آیا ہوں کہ بہت ہو چکا ہے۔" اسرائیل کے وزیر اعظم کی جنرل اسمبلی میں طویل تقریر کے کچھ گھنٹے بعد لبنان کے دارالحکومت بیروت مین حزب اللہ کے ہیڈکوارٹرز پر بڑا حملہ ہوا جس کے متعلق حزب اللہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے چھ عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ 

مزیدخبریں