سٹی 42 : لاہور کے علاقے والٹن روڈ کوڑے پنڈ قصائیوں والی گلی کا واٹر فلٹر یشن پلانٹ 8ماہ سے بند پڑا ہوا ہے، جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکل کا سامنا ہے ۔
والٹن روڈ پر موجود واٹرفلٹریشن کا یہ پلانٹ 8ماہ سے بند ہونے کی وجہ سے کھنڈرکامنظرپیش کرنےلگا ہے، ساتھ ہی واٹرفلٹریشن پلانٹ پر لگے ہوئے نلکےبھی غائب ہوگئے ہیں۔
پانی کی قلت سے پریشان مکینوں کا کہنا ہے کہ واٹرفلٹریشن پلانٹ کوبندکردیاگیا ، پانی دوردرازسےبھرکرلاناپڑتاہے ۔