معروف  اداکارہ کی فراڈ کے مقدمہ میں ضمانت منسوخ ہو گئی

27 Sep, 2024 | 09:18 PM

سٹی42: لاہور کی سیشن کورٹ نے فراڈ کیس میں اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔ اداکارہ پر رقم اور گاڑی فراڈ سے ہتھیا لینے کا الزام ہے۔

لاہور کی سیشن عدالت میں اداکارہ اذان اسود ہارون کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے لئے اداکارہ  نازش پیش نہیں ہوئیں۔  عدالت نے عدم پیروی پر اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کر دی البتہ ان کے شریک ملزم سکندر کی عبوری ضمانت میں اکتوبر کے پہلے ہفتے تک توسیع کر دی۔

اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں اداکارہ اذان اسود نے فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق اداکارہ نازش نے 25 لاکھ روپے اور گاڑی دو ماہ کے لیے لی لیکن رقم اور گاڑی واپس نہ کی۔

مزیدخبریں