لیاقت باغ کو چاروں اطراف سے مکمل سیل کرنے کا فیصلہ

27 Sep, 2024 | 09:16 PM

ویب ڈیسک : راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لیاقت باغ کو چاروں اطراف سے مکمل سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 

پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے کی دائر درخواست واپس لینے کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے لیاقت باغ کے داخلی دروازوں کو تالے لگا دیے، ساتھ ہی داخلی دروازوں کو سیل کرنے کے بعد سرکاری ملازمین تعینات کر دیے۔ انتظامیہ کی جانب سے اس کے اطراف سرکاری دفاتر کے ملازمین کو کارڈز ہمراہ رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔ 

قبل ازیں پنجاب حکومت کی جانب سے راولپنڈی، جہلم، چکوال اور اٹک میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسے کیلئے درخواست دائر کی تھی جو انہوں نے آج واپس لے لی۔ 

مزیدخبریں