ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر کے عہدہ کے دو امیدوار؛ پیاف سپریم کونسل نے لاہور چیمبر کے صدر کا نام طے کر لیا

Mian Abuzar Shad, PIAF Progressive Alliance, Supreme Counsel of PIAF, Mian Anjum Nisar, Lahore Chamber of Commerce and Industry.
کیپشن: لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کے عہدہ پر میاں ابذر شاد کو ایک سال کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے۔ ان کا انتخاب پیاف پائینئیر پروگریسو الائنس کی سپریم کونسل کے اجلاس مین کیا گیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان: لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کے بعد پیاف پائینئیر پروگریسو الائنس کی قیادت نے  چیمبر کے صدر کا عہدہ دو رہنماؤں کو ایک ایک سال کے لئے تفویض کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پہلے سال کے لئے میاں ابوذر شاد چیمبر کے صدر بنیں گے۔ 

پیاف پائینر پروگریسو الائنس  کی مرکزی فیصلہ ساز کمیٹی کے اجلاس میں معاملہ پر غور و فکر کے بعد الائنس کے صدر  میاں انجم نثار نے ابوذر شاد کے نام کی منظور ی دیدی ۔صدر سمیت دیگر عہدیداران کے ناموں کا رسمی اعلان 30 ستمبر کوکیاجائیگا۔

میاں انجم نثار نے فیصلہ کا اعلان کرتے ہوئے  بتایا کہ پہلے سال میاں ابوذر شاد لاہور چیمبر کے صدربنیں گے۔ دوسرےسال فہیم الرحمن سہگل لاہور چیمبرکے صدر ہوں گے۔ 

 میاں انجم نثار نے  بتایا کہ صدر سمیت دیگر عہدیداران کے ناموں کا رسمی اعلان 30 ستمبر کو سالانہ اجلاس عام میں ہوگا۔چیئرمین بزنسمین پینل پنجاب خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہاہے کہ انجم نثار کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔ میاں ابوذر شاد کے صدر بننے سے بزنس کمیونٹی کے مسائل حل ہونے میں مدد ملے گی ۔


 اس سے پہلے آج جمعہ کے روز  پیاف کے 2 صدارتی امیدواروں  میاں ابوذر شاد اور فہیم الرحمان سہگل نے کاغذات جمع کرادیئے تھے۔  پھر  پیاف کی سپریم کونسل کا غیر معمولی اجلاس بلالیا گیا۔ 
سپریم کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے سال چیمبر کا صدر ابوذر شاد کو بنایا جائے گا، پیاف کی قیادت میں یہ تو طے تھا کہ صدر کے عہدہ پر دو  امیدواروں کو ایک ایک سال کے لئے منتخب کیا جائے گا تاہم  ڈیڈ لاک پہلے سال کی صدارت پر ہپیدا ہوا تھا۔
نائب صدر شاہد نذیر اور سینئر نائب صدر خالد عثمان کے ناموں کا فیصلہ اتفاق رائے سے ہوچکا ہے۔