پی ٹی آئی احتجاج؛ راولپنڈی میں میٹرو بس سروس معطل

27 Sep, 2024 | 09:03 PM

ارشاد قریشی:  راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے دوران بسوں کو ٹوٹ پھوٹ سے بچانے کے لئے  راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان میٹرو بس سروس معطل کر دی گئی جبکہ اسلام آباد  کے کئی سٹاپس کے درمیان  میٹرو بس سروس بحال رہے گی۔

 لیاقت باغ میں پی ٹی آئی کے کل ہونے والے احتجاج کے باعث راولپنڈی میں میٹرو بس سروس مکمل طور پر معطل کر دی گئی۔

حکام کے مطابق راولپنڈی صدر اسٹیشن سے آئی جے پی تک میٹرو بس سروس بند کر دی گئی ہے جبکہ اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بحال رہے گی، اسلام آباد کے آئی جے پی روڈ سے پاک سیکریٹریٹ تک میٹرو بسیں معمول کے مطابق چلائی جائیں گی۔

 میٹرو حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام انتظامیہ کی ہدایت پر کیا گیا ہے تاکہ سیکیورٹی اور امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں