ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیٹی کے مسلح گروہوں کی چپقلش چھ ماہ میں 2661 جانیں لے گئی۔

Haiti violence, city42 , Haiti Armed Groups
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ہیٹی کے لیڈر کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سیشن میں خطاب کے دوران پانی کا جگ منہ کو لگا لینے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دنیا کی توجہ ایک بار پھر ہیٹی کے اندر پل رہے خوفناک بحران پر مبذول ہو گئی۔ اقوام متحدہ کے مطابق، اس سال کے چھ ماہ میں ہیٹی میں کم از کم 3,661 افراد  گروہوں کے تشدد میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

  "بے مقصد" گروہی تشدد نے ملک کو  کچھ عرصہ سے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور حکومت اس پر قابو پانے میں مسلسل ناکام ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے جمعہ کو کہا کہ جنوری اور جون کے درمیان اموات کی ہوشربا  تعداد – جس میں 100 بچے شامل تھے – ظاہر کرتی ہے کہ پچھلے سال "تشدد کی خوفناک سطح اب بھی برقرار  ہے۔ 

ہیٹی کے دارالحکومت کا اسی فیصہ حصہ عملاً مسلح گروہوں کے کنٹرول میں رہتا ہے جو فوج کی طرح منظم ہیں، پریڈ اور ڈرل بھی فوجیوں کی طرح کرتے ہیں۔ ان گروہوں کے کارکن اپنے  اپنے گروہ کے ساتھ اس طرح جڑے ہوئے ہیں کہ ہر وقت مرنے مارنے پر تیار رہتے ہیں ۔ وہ سمجھتے ہیں کہ اگر وہ مر بھی گئے تو ان کے دوسرے عزیز ان کی جگہ لیں گے اور "مقاصد" کے لئے لڑائی جاری رکھیں گے۔ ان کے دوسرے گروہوں سے اختلافات معمولی نوعیت کے ہیں اور زیادہ تر قبضہ اور ظاہری نمود پر مبنی ہیں لیکن وہ ڈائیلاگ پر کبھی آمادہ نہیں ہوتے۔