ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی چیف نے کراچی میں انو وسٹا انڈس آئی ٹی پارک کا افتتاح کر دیا

آرمی چیف نے کراچی میں انو وسٹا انڈس آئی ٹی پارک کا افتتاح کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  احمد منصور : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر  نے کراچی میں انو وسٹا انڈس آئی ٹی پارک کا افتتاح کر دیا ۔ 

جنرل سید عاصم منیر نے کراچی کا دورہ کیا، آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر کراچی نے ان کا استقبال کیا۔ انہیں پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں، تربیتی امور پر بریفنگ دی گئی ، بتایا گیا کہ انووسٹا انڈس آئی ٹی پارک کا مقصد اکڈیمیا اور صنعتی اشتراک سے پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کے میدان میں با اختیار بنانا ہے، انووسٹا انڈس آئی ٹی پارک میں بالخصوص مصنوعی ذہانت پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔آئی ٹی پارک نوجوانوں کو اس شعبے میں معیاری تربیت فراہم کرے گا ۔ 

آرمی چیف نے کراچی میں انو وسٹا انڈس آئی ٹی پارک کا افتتاح کیا ۔ آرمی چیف نے آئی ٹی صنعت کے فروغ کے لیے اقدامات پر روشنی ڈالی ۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سمیت سول سوسائٹی کے عمائدین بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔ وزیراعلی سندھ  نے آئی ٹی کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔ 

 آرمی چیف نے کراچی کی تاجر برادری سے بھی ملاقات کی۔ آرمی چیف نے معیشت کی بہتری میں تاجر برادری کے تعاون کو سراہا۔  تاجر برادری نے معیشت کے فروغ کے لیے ایس آئی ایف سی کے کردار کو سراہا۔ آرمی چیف نے ایس آئی ایف سی کے لیے وفاق، صوبائی حکومتوں کی کوششوں کی تعریف کی۔ 

 آرمی چیف نے دوست ممالک بالخصوص چین، سعودی عرب اور یو اے ای کے تعاون کو سراہا، انہوں نے ملکی بہتری کے لیے دستیاب مواقع پر اظہار خیال بھی کیا۔ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان بے پناہ وسائل سے مالا مال ہے، ان شاء اللہ پاکستان اقوام عالم میں اپنا مقام حاصل کرے گا۔