ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ ، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی ، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری متوقع ہے، جبکہ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق شہید بینظیر آباد، دادو 43 ، پڈعیدین ،سکرنڈ،موہنجو داڑو،خیر پور، رحیم یار خان اورسکھر میں 42ڈگری سینٹی گریڈ  درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔

ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے علاقوں چترال ، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور ، پشاور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، بونیر ،مالاکنڈ ، دیر، سوات،باجوڑ، مہمند، خیبر کوہستان، اورکزئی ,کرم کوہاٹ ، ہنگو،کرک ، بنوں، لکی مروت ،وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ا ٓندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے اضلاح مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، فیصل آباد، اوکاڑہ، شیخوپورہ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور گردونواح میں آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا امکان ہے۔ بھکر، لیہ ،جھنگ، ملتان، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں چند مقامات پرٓندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم شام یا رات میں تھرپارکر ، عمر کوٹ اور گردو نواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرگرج چمک اور بارش کی تو قع ہے ۔