نوجوان بیٹر کیرئیر کے آغاز میں ہی سر ڈان بریڈ مین کے برابر آ گیا

27 Sep, 2024 | 07:25 PM

سٹی42:  نوجوان بیٹر اپنے کیرئیر کے آغاز میں ہی سر ڈان بریڈ مین کے برابر آگئے، ٹنڈولکر، برائن لارا اور دیگر تمام بڑے بیٹس کو پیچھے چھوڑ گئے، سعود شکیل کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ 

سری لنکا کے  بیٹر کامندو مینڈس نے نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوم گراؤنڈ پر  ٹیسٹ میچ  میں  کرکٹ کی تاریخ کے دو نئے نیا ریکارڈ بنائے۔ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری ٹیسٹ گال میں جاری ہے جہاں دوسرے دن کے کھیل کا اختتام ہوا تو  سری لنکا نے پہلی اننگز میں کامندو مینڈس کی شاندار 182 رنز کی اننگز کی بدولت 602 رنز بنائے اور اننگز ڈکلیئر کر دی۔

سری لنکا کی اس اننگز کے دوران جب کامندو مینڈس نے پہلے ففٹی مکمل کی تو وہ ٹیسٹ کرکٹ کے واحد بیٹر بن گئے جنہوں نے اپنے کیریئر کے ابتدائی 8 ٹیسٹ میں مسلسل ففٹی اسکور کی۔

یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا نیا منفرد ریکارڈ ہے۔  اب تک  یہ ریکارڈ پاکستان کے سعود شکیل کے پاس تھا جنہوں نے اپنے ابتدائی 7 ٹیسٹ میچز میں مسلسل ففٹی اسکور کی تھی۔  کامندو مینڈس نے اس پر ہی بس نہیں کی بلکہ نپی تلی بیٹنگ کے ساتھ مجموعہ بڑھاتے بڑھاتے اپنا ٹیسٹ میچوں کا سکور ایک ہزار سے اوپر لے گئے، انہوں نے یہ سنگ میل 13 ویں اننگز  میں کراس کیا ہے اور سر ڈان بریڈ مین نے بھی  اپنے پہلے ایک ہزار ٹیسٹ رنز 13 ٹیسٹ اننگز میں بنائے تھے۔ اس طرح کامندو مینڈس کیرئیر کی ابتدا میں ہی  لیجنڈری بیٹر سر ڈان بریڈمین کے برابر آگئے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ زیادہ ترقی یافتہ زمانہ میں کرکٹ کا آغاز کرنے والے لنکن سٹار آگے بڑھتے ہیں ےو سر ڈان  برئڈ مین کا کون کون سا ریکارڈ ٹوٹتا ہے۔ 

 سری لنکا کو نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ اور گال ٹیسٹ جیتنے کے لئے بھی اس کے امکانات آج کے کھیل سے بہت بہتر ہو گئے ہیں۔

مزیدخبریں