جنرل اسمبلی سے نیتن یاہو کے خطاب کے دوران شہباز شریف کا واک آؤٹ

27 Sep, 2024 | 07:08 PM

سٹی42:  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو کے خطاب پر پاکستان کا وفد واک آؤٹ کر گیا۔

 جنرل اسمبلی سے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے خطاب کے بعد  اسرائیل کے  وزیراعظم نیتن یاہو خطاب کے لئے آئے تو   شہباز شریف کی سربراہی میں پاکستانی وفد اجلاس سے واک آؤٹ کر گیا۔ پاکستانی وفد کے واک آؤٹ کے بعد دیگر ممالک کے وفود نے کچھ  نعرے بازی کی اور  احتجاج کرتے ہوئے کچھ ممالک کے وفود  نے پاکستان کی تقلید کرتے ہوئے جنرل اسمبلی کے سیشن سے واک آؤٹ  کیا۔ 

 اسرائیل کے  وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مذمتی نعرے لگتے رہے۔  

مزیدخبریں