ایم ڈی کیٹ 2024ء کے نتائج جاری

27 Sep, 2024 | 07:00 PM

زاہد چوھری : یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم ڈی کیٹ 2024ء کے نتائج جاری کردیے ۔ 

ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق پنجاب میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے ٹیسٹ 22 ستمبر کو لیا گیا تھا، پنجاب کیلئے ایم ڈی کیٹ میں مجموعی طور پر 56519 امیدواران نے شرکت کی ۔ 

ترجمان یو ایچ ایس نے بتایا کہ48051 امیدواروں نے 55 فیصد سے زائد نمبر حاصل کئے ، جبکہ 51018 امیدواروں نے 50 فیصد سے زائد نمبر حاصل کیے۔ زیادہ سے زیادہ حاصل کردہ نمبر 199/200 یعنی 99.50 فیصد رہے۔ پہلی پوزیشن دو طالبات نے مشترکہ طور پر حاصل کی، جن میں زینب منیر ولد منیر احمد قادر اور اقراء ولد محمد اعظم شامل ہیں، دونوں نے 199 نمبر حاصل کئے ۔ 

پی ایم ڈی سی کے مطابق میڈیکل میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ کے پاس مارکس 55 فیصد ہیں ، ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ کے پاس مارکس 50 فیصد ہیں۔ 

نتائج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ www.uhs.edu.pk پر دیکھے جاسکتے ہیں۔ 

امیدوار اپنا رول نمبر اور نام ڈال کر اپنا رزلٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ 

وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور نے ایم ڈی کیٹ کے کامیاب انعقاد پر سٹاف کا شکریہ ادا کیا ، انہوں نے کہا کہ نہایت شفاف اور پُرامن طریقے سے ایم ڈی کیٹ کا انعقاد کروایا، کامیابی پر اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ فیکلٹی، سٹاف اور سٹوڈنٹس نے مل جل کر محنت اور دیانتداری سے کام کیا ۔ 

وی سی یو ایچ ایس کی جانب سے سٹاف کیلئے اعزازیہ کا بھی اعلان کیا گیا ۔ 

مزیدخبریں