ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے مختلف اضلاع میں 13نئے ماڈل بازار بنانے کا فیصلہ

پنجاب کے مختلف اضلاع میں 13نئے ماڈل بازار بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی : صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں 13نئے ماڈل بازار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

جن اضلاع میں بازارموجودنہیں وہاں ماڈل بازاربنیں گے۔کابینہ کی منظوری کے بعد نئے ماڈل بازار بنانے کا پراجیکٹ آگے بڑھایا جائے گا،13نئے ماڈل بازار بنانے پر 3ارب لاگت کا تخمینہ ہے،مظفر گڑھ ،منڈی بہاؤ الدین ،اوکاڑہ،نارووال،چنیوٹ میں نئےماڈل بازاربنیں گے،خانیوال،چونیاں،پتوکی ،وزیرآباد،شرقپور،بھلوال،جہلم اور جڑانوالہ میں نئے ماڈل بازار بنیں گے۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ماڈل بازار عوام کو ریلیف کی فراہمی کا بڑا ذریعہ ہیں ،ماڈل بازاروں میں معیاری اشیاء ضروریہ رعایتی نرخوں پر مل رہی ہیں ،ہزاروں افراد کا روزگار بھی ان ماڈل بازاروں سے وابستہ ہے ،نئے ماڈل بازار بننے سے مزید لوگ مستفید اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے،عوامی فلاح کے اس منصوبے کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا ،مزید 13 ماڈل بازاروں کے قیام کیلئے جگہ کی نشاندہی کرلی گئی۔