ارشاد قریشی: پی ٹی آئی نے کارکنان کو راولپنڈی میں جلسے کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں۔
ذرائع کے مطابق 28 ستمبر کو ممکنہ جلسے کے حوالے سے پی ٹی آئی نے راولپنڈی کے لیاقت باغ مری روڈ پر کارکنان کو پہنچنے کی ہدایت کی ہے ،شمالی پنجاب کے تمام عہدیداران کو ٹاسک سونپ دیے گئے،شمالی پنجاب کے 10 اضلاع کے تمام ایم این اے اور ایم پی ایز کو 100 کارکنان ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت اور مقامی رہنماؤں نے مختلف امور کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دیں، ممبر قومی و صوبائی اسمبلی جمعہ کے دن اپنے کارکنان کو لا کر راولپنڈی میں پہنچائیں گے،مقامی رہنماؤں کی جانب دوسرے اضلاع سے آنے والے کارکنوں کی رہائش اور کھانے کا بندوبست کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔
دوسری جانب راولپنڈی پولیس کی جانب سے شہر بھر کے تمام ہوٹلز اور سرائے کی نگرانی شروع کردی، پولیس کے رات گئے پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے بھی مارے گئے،پولیس نے بھی مری روڈ اور دیگر جگہوں پر ہوٹل مالکان کو تنبیہ کر دی، جس ہوٹل سے پی ٹی آئی کے کارکنان گرفتار ہوئے ہوٹل مالک کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔