انٹربینک میں ڈالر سستا

27 Sep, 2024 | 05:15 PM

اشرف خان : انٹربینک میں امریکی ڈالر سستا ہو گیا ۔ 

اسٹیٹ بینک  کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 5 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 277.69 روپے سے کم ہوکر 277.64 روپے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر15 پیسے سستا ہوکر 280.15 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 43 روپے اضافے سے 311.11 روپے، برطانوی پاؤنڈ 73 پیسے اضافے سے 373.22 روپے، یو اے ای درہم 2 پیسے کمی سے 76.08 روپے، جبکہ سعودی ریال 2 پیسے کمی سے 74.28  روپے کا ہوگیا ۔ 

مزیدخبریں