سٹی42: سولہ سالہ لڑکی بین الاقوامی پرواز کے دوران طیارے میں انتقال کر گئی، طیارے کو نزدیک ترین ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروا کر لڑکی کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
عراق کے دارالحکومت بغداد سے چین کے شہر گوانگ زو کے لئے روانہ ہونے والی عراقی ائر لائنز کی ایک فلائٹ میں سوار 16 سال کی لڑکی کی طبعیت اچانک خراب ہوئی ، اسی وقت فلائٹ کے پائلٹ نے کلکتہ ائیرپورٹ سے رابطہ کر کے میڈیکل ایمرجنسی کی بنا پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی، طیارے نے کلکتہ ائیرپورٹ پر لینڈ کیا تو وہاں ایمبولینس مریضہ کا انتظار کر رہی تھی، اسے فوری طور پر کلکتہ کے قریب ترین ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں سے سرسری معائنہ کے بعد بتایا کہ بچی فوت ہو چکی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اچانک طبیعت خراب ہونے پر نوجوان لڑکی جہاز میں گر گئی تھی۔ اس طیارے میں 100 مسافر اور عملے کے15 افراد سوار تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جہاز کے ہنگامی لینڈنگ کرنے سے تقریباً 30 منٹ قبل لڑکی کی طیارے میں طبعیت خراب ہوئی تھی۔ یہ پرواز، بدھ کی رات تقریباً 10.18 بجے کولکتہ کے نیتا جی سبھاش چندر بوس ہوائی اڈے پر اتری۔
ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ترجمان کے مطابق، ایک طبی ٹیم مسافر کو دیکھنے کے لیے روانہ کی گئی۔ ایجنسی نے ایک بیان میں کہا، "جب جہاز کولکتہ میں اترا تو لڑکی کی نبض یا دل کی دھڑکن نہیں تھی۔" "حاضر ہونے والے ڈاکٹر نے اسے مزید جانچ کے لیے قریبی ہسپتال میں بھیج دیا تھا۔"