لاہور میں 254 ٹریفک حادثات، 274 افراد زخمی

27 Sep, 2024 | 05:13 PM

اسرار خان : لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 254 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 254 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 274 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 101 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 173 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔ 

مزیدخبریں