ویب ڈیسک : قومی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کو ایک اورنشست مل گئی ، پی ٹی آئی رہنما عادل بازئی نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی ۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ عادل بازئی نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔ جس کے بعد قومی اسمبلی میں حکومتی اتحادکی نشستوں کی تعداد 215 ہوگئی۔
واضح رہے کہ عادل بازئی کوئٹہ سے آزاد حیثیت میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔