اسرائیل کا شام لبنان سرحد پر حملہ، پانچ شامی فوجی ہلاک

27 Sep, 2024 | 04:42 PM

اسرائیل نے لبنان، شام سرحد کے قریب فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 شامی فوجی ہلاک ہوگئے۔ 

عرب میڈیا کی خبر کے مطابق شام سے ہونے والے ڈرون حملوں کے بعد کل رات  اسرائیلی فوج نے شام لبنان بارڈر پر شامی فوج کی  ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس   میں 5 شامی فوجی ہلاک ہوئے۔  

اسرائیلی فوج نے اس حملے کے بعد بتایا   کہ انہوں نے شام، لبنان بارڈر پر قائم انفرااسٹکچر پر حملہ کیا جس کے ذریعے حزب اللہ کو  شام کے راستے لبنان میں اسلحہ بھیجا جا رہا تھا۔  

واضح رہے کہ 2 روز قبل شام میں موجود  حزب اللہ کے حامیوں نے ڈرون طیاروں سے شمالی اسرائیل کی ایلات بندرگاہ کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔ 

مزیدخبریں