ملک اشرف:ہائیکورٹ رولز اینڈ آرڈرز کے والیم 5 کی متعلقہ شق میں ترمیم کی منظوری دے دی ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے منظوری دیدی۔
عدالت میں جمع کرائی جانیوالی مختلف دستاویزات کی نقول کیلئے رائٹنگ فارمیٹ و دیگر پیرامیٹرز تبدیل کردیے گئے ۔ عدالت میں پیش کی جانیوالی کسی بھی دستاویز کا انگریزی فونٹ سٹائل اٹیلک ہونا ضروری ہے۔فونٹ سائز 12 ہو گا، صفحہ کے اطراف کے مارجن اوپر سے 1، نیچے سے 1.5 انچ ہوناضروری ہے ۔ دائیں اور بائیں کناروں سے مارجن 1.5 انچ ہونا ضروری ہے،پراگراف کی لائن سپیسنگ بھی 1.5 پوائنٹ رکھنا ہوگی۔
اردو دستاویز کی لکھائی کا فونٹ سٹائل نوری نستعلیق اور جمیل نوری نستعلیق لازمی قرار دیا گیا ۔