اسرائیل حزب اللہ جنگ سے لبنان اور اسرائیل دونوں تباہ ہو سکتے ہیں، امریکی وزیر دفاع کا انتباہ

27 Sep, 2024 | 04:18 PM

سٹی42:  امریکہ کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بڑی اور تباہ کن جنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

 وزیردفاع  لائیڈ آسٹن نے کہا  کہ اسرائیل اور حزب اللہ کی ایک اور بڑی جنگ کا خطرہ درپیش ہے، ایک ایسی جنگ جو اسرائیل اور لبنان دونوں کیلئے تباہ کن ہو سکتی ہے۔

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان 21 روزہ جنگ بندی کی تجویز اسرائیل کی جانب سے مسترد ہونے  کے بعد لندن میں برطانیہ اور  آسٹریلیا کے  وزرائے دفاع کے ساتھ مشترکہ پریس بریفنگ میں لائیڈ آسٹن نے کہا کہ اسرائیل اور لبنان کشیدگی بڑھانے کے بجائے مختلف راستہ بھی منتخب کرسکتے ہیں۔ اس تنازعے کا سفارتی حل اب بھی قابل عمل ہے۔

انہوں نے خطے کی مزاحمتی فورسز کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی اس بحران سے فائدہ اٹھانے یا تنازعہ کو بڑھانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔

امریکہ کے وزیر دفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں اپنے فوجیوں کی حفاظت جاری رکھے گا۔

مزیدخبریں