جنید ریاض : تین سال سے زائد عرصہ سے تعینات ایلمنٹری سکولوں کے سینکڑوں ہیڈ ٹیچرز کے ایک بار پھر تبادلے کردیئے گئے۔
سکول انفارمیشن سسٹم نے ایک بار پھر تبادلوں کے آرڈرز جنریٹ کردیئے۔پنجاب بھر میں پانچ ہزار سے زائد سکول سربراہان کے تبادلے کیے گئے ہیں۔لاہور میں مذکورہ ایلمنٹری سکول سربراہان کی تعداد پنتالیس سے زائد ہےسکول سربراہان کو 29 ستمبر تک نئے سکول میں جوائننگ کی ہدایت جاری کردی گئیں ۔احکامات پر عملدرآمد نہ کرنیوالے سکول سربراہان کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔
تین سال سے تعینات سینکڑوں ہیڈ ٹیچرز کے تبادلے
27 Sep, 2024 | 04:03 PM